22 اکتوبر، 2016، 6:12 PM

چین کا پاکستان کو 8 آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کو 8 آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ

چین نے پاکستان کو 8 عدد " یوآن کلاس " آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان کو 8 عدد " یوآن کلاس " آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائپ 039/ ٹائپ 041 یوآن کلاس  کی ان حملہ آور آبدوزوں میں حرکت اور توانائی کے لیے ڈیزل انجن نصب ہوتا ہے۔ یہ سمندر میں 400 میٹر تک کی گہرائی میں رہتے ہوئے 20 ناٹ (37 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک کی رفتار سے سفر کرسکتی ہیں۔ پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے مذکورہ معاہدے پر اپریل 2016 میں دستخط کیے گئے جس کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں چین میں جب کہ باقی کی 4  پاکستان کے شہر کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جائیں گی۔  اس معاہدے کی لاگت 4 سے 5 ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے جس کے تحت پاکستان کو 2028 تک ایسی 8 آبدوزیں فراہم کردی جائیں گی۔ اس طرح یہ چین کے بڑے دفاعی برآمدی معاہدوں میں سے ایک ہے۔ پہلی آبدوزیں جو پاکستان کو 2023 تک ملیں گی انہیں چین میں تیار کیا جائے گا جب کہ مزید 4 آبدوزیں 2023 سے 2028 کے درمیان کراچی شپ یارڈ میں مکمل کی جائیں گی۔

News ID 1867770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha